Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا ازوف کے جنگجو خنزیر کی چربی والی گولیاں استعمال کریں گے؟

یوکرین کے نیشنل گارڈ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ...
شائع 01 مارچ 2022 03:03pm
Photo: Reuters
Photo: Reuters

یوکرین کے نیشنل گارڈ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ازوف کے جنگجوؤں کو (خنزیر) سور کی چربی سے گولیوں کو ہٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق بظاہر ان کے ملک میں تعینات مسلمان چیچن باشندوں کو استعمال کیا جائے گا، جب روس یوکرین پر اپنے فوجی حملے میں تیزی لا رہا ہے۔

ازوف، ایک انتہائی دائیں بازو کی رضاکارانہ انفنٹری ملٹری یونٹ ہے، جو انتہائی قوم پرست ہیں جن پر نیو نازی اور سفید فام بالادستی کے نظریے کو پناہ دینے کا الزام ہے۔

انہوں نے پہلی بار 2014 میں ملک کے مشرق میں یوکرین کی فوج کے ساتھ مل کر روس نواز علیحدگی پسندوں کے خلاف جنگ لڑی تھی اور اس کے بعد سے انہیں باقاعدہ مسلح افواج میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ویڈیو میں جس کی الجزیرہ کی طرف سے آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جا سکی کے مطابق ایک شخص جو مبینہ طور پر ازوف جنگجوؤں کا رکن ہے، گولیوں کو اس میں ڈبوتا ہوا نظر آ رہا ہے جس میں ( خنزیر )سور کی چربی لگتی ہے جب وہ چیچن جنگجوؤں سے خطاب کر رہا ہے۔

وہ کہتے ہیں "پیارے مسلمان بھائیو! ہمارے ملک میں آپ جنت میں نہیں جائیں گے، آپ کو جنت میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وہ یہ کہتے ہیں کہ پلیز آپ گھر جاؤ یہاں سے آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سرکاری فوج میں ضم ہونے کے باوجودازوف کے جنگجوؤں نے مبینہ طور پر ورلڈ وار ٹو کے دوران متعدد نازی ڈویژنوں کے ذریعے استعمال ہونے والے وولف سینجیل نشان کو پہننا جاری رکھا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کی فوج کے اندر ایسے یونٹوں کی موجودگی کو اپنے نام نہاد "خصوصی فوجی آپریشن … یوکرین کو غیر عسکری اور غیر نازی کرنے" کے آغاز کی ایک وجہ قرار دیا ہے۔

روسی فوج نے ایک پریس بریفنگ میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ "نازی بٹالین" ان کی جارحیت کے خلاف مزاحمت کا ایک اہم حصہ ہیں۔

ہفتے کے روز روس کے چیچنیا کے علاقے کے رہنما اور پوٹن کے اتحادی رمضان قادروف نے کہا کہ چیچن جنگجو یوکرین میں تعینات کیے گئے ہیں اور انہوں نے یوکرائنیوں پر زور دیا کہ وہ ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیں۔

سرکاری حمایت یافتہ روسی نیوز چینل آر ٹی کی طرف سے جاری ہونے والی ایک مختصر ویڈیو جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ جمعے کی ہے، میں دکھایا گیا ہے کہ ہزاروں چیچن جنگجو خطے کے دارالحکومت گروزنی کے مرکزی چوک میں جمع ہو کر یوکرین میں لڑنے کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔

قادروف نے اکثر خود کو پیوٹن کا "پیر سپاہی" قرار دیا ہے۔

چیچن افواج پہلے شام اور جارجیا میں تعینات رہی ہیں۔

Ukraine

ukraine russia war