Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے فرد جرم چیلنج کردی

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی جانب سے فرد جرم کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائرکر دی گئی۔
اپ ڈیٹ 01 مارچ 2022 11:50am

رپورٹ: آصف نوید

اسلام آباد: سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے فرد جرم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی جانب سے فرد جرم کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائرکر دی گئی۔

رانا شمیم نے انٹراکورٹ اپیل میں کیس ختم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ جنہوں نے بیان حلفی چھاپا انہیں چھوڑ کر صرف ایک شخص پر فرد جرم عائد کرنا غیر قانونی ہے، کچھ ریکارڈ پر نہیں کہ میں نے کسی کو بیان حلفی چھاپنے کو دیا، فرد جرم عائد کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دے کرکیس ختم کیا جائے۔

انٹراکورٹ اپیل میں رانا شمیم نے انصارعباسی، میرشکیل الرحمان اور عامر غوری کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ انصار عباسی کو ٹرائل سے نکال کر کیسے پتہ چلے گا، انہیں بیان حلفی کیسے ملا۔

IHC

اسلام آباد

Rana Shamim

ex cheif judge GB