Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

ڈیرین سیمی نے پی ایس ایل کے حوالے سے کیا خواہش ظاہر کی؟

بارباڈوس: چھکے مارنے پر نمبر ون آنے والےویسٹ انڈین کرکٹر اور...
شائع 01 مارچ 2022 09:20am

بارباڈوس: چھکے مارنے پر نمبر ون آنے والےویسٹ انڈین کرکٹر اور پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرین سیمی نے پی ایس ایل میں واپسی کی خواہش ظاہر کردی۔

ماضی میں پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ڈیرن سیمی نے ٹوئٹر پر ایک ویب سائٹ کی خبر شیئر کی جس میں ان 4کھلاڑیوں کے نام تھے جنہوں نے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں آخر کے اوورز میں سب سے زیادہ چھکے لگائے۔

فہرست میں پہلے نمبر پر سیمی ہیں جنہوں نے ڈیتھ اوورز میں مجموعی طور پر 35 چھکے لگائے اور دوسرے نمبر پر ملتان سلطانز کے خوشدل شاہ ہیں جنہوں نے 27 چھکے لگائے۔

اس فہرست میں حالیہ دنوں کے ہیرو لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسے کا تیسرا نمبر ہے جنہوں نے ڈیتھ اوورز میں 26 چھکے لگائے ہیں جبکہ آصف علی نے بھی آخر کے مشکل اوورز میں مجموعی طور پر 26 چھکے لگائے ہیں۔

ڈیرین سیمی نے خود کو نمبر ون پر براجمان دیکھا تو کہا کہ میں اب بھی ایسے چھکے لگاسکتا ہوں ، مجھے پی ایس ایل میں واپس آنا چاہیئے۔

Darren Sammy

Barbados