Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، سرحدی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن...
شائع 28 فروری 2022 06:41pm
Photo: FILE
Photo: FILE

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ملاقات کی ہے۔

آج نیوز کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال اور اہم قومی امور پر بریفنگ بات چیت کی گئی۔

قوم سے خطاب کے حوالے سے پیش رفت وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں شیئر کی۔

وزیر اعظم کا خطاب ان کے دو روزہ دورہ روس کے بعد آیا۔

اپنے دورہ ماسکو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی اور یوکرین تنازع کے حل کے لیے بات چیت پر زور دیا۔

جبکہ اس بات کو اجاگر کیا کہ ترقی پذیر ممالک کو اس طرح کی کشیدگی کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے اس ماہ کے شروع میں پیٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے اضافے کے بعداپوزیشن اور عوام کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ حکومت نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کی صورت میں ایندھن اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کا بھی عندیہ دیا تھا کیونکہ دونوں ممالک اس طرح کی سہولیات کے بڑے درآمد کنندگان میں سے ایک ہیں۔

بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم شام 6 بجے قوم سے اپنے خطاب میں "بڑا اعلان" کریں گے۔

imran khan

Prime Minister