Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکھر: ایس یو جے کا پیکا آرڈیننس فوری طور واپس لینے کا مطالبہ

سکھر : پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر پیکا آرڈیننس کے...
شائع 28 فروری 2022 04:50pm
Screebgrab
Screebgrab

سکھر : پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر پیکا آرڈیننس کے خلاف سکھر یونین آف جرنلسٹس نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سکھر یونین آف جرنلسٹس کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت پی ایف یو جے کے وائس پریزیڈنٹ لالہ اسد پٹھان نے کی۔

اپنے خطاب میں پی ایف یو جے کے رہنما لالہ اسد پٹھان نے کہا کہ قوانین عوام کو ظالم سے بچانے کے لئے بنائے جاتے ہیں مگر اس آرڈیننس کے ذریعے ظالم کی حمایت کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حق و سچ کی آواز کو دبانے کے حکومتی ہتھکنڈے کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آرڈیننس فوری طور پر واپس لیا جائے بصورت دیگر ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرینگے۔

Sukkur

PFUJ

Peca Ordinance