Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی ولی عہد کا فرانس کے صدر سے رابطہ، یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ٹیلیفونک گفتگو میں یوکرین کی صورتحال سمیت توانائی کے شعبے پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
شائع 28 فروری 2022 04:30pm
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اوپیک پلس کے معاہدے کا پابند رہے گا
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اوپیک پلس کے معاہدے کا پابند رہے گا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں یوکرین کی صورتحال سمیت توانائی کے شعبے پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

العربیہ نے رپورٹ کے مطابق "انہوں نے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں، خاص طور پر بین الاقوامی امن اور سلامتی کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔"

دونوں رہنماؤں نے روس کے یوکرین پر حملے کے بعد مارکیٹ میں توانائی کے بحران پر بھی تبادلیہ خیال کیا .

گفتگو میں شہزادہ محمد بن سلمان نے باور کرایا ہے کہ سعودی عرب پٹرول کی مارکیٹ کو مضبوط اور متوازن دیکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب اوپیک پلس کے معاہدے کا پابند رہے گا۔

اس سے قبل روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا تھا جبکہ امریکہ اور یورپی یونین کے اتحادیوں نے روس کے خلاف وسیع پابندیوں کے ساتھ جواب دیا ہے۔