یوکرین: مائیں زیرِ زمین پناہ گاہوں میں بچے جنم دینے پر مجبور
جنگی حالات کے سبب یوکرین کی مائیں زیرِ زمین پناہ گاہوں میں مجبور ہوگئیں ہیں۔
روس کے یوکرین پر حملے بعد مختلف شہروں حالات روز بروز حالات کشیدہ ہوتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے مائیں عالمی جنگ کی طرح اپنے بچوں کو زیرِ زمین پناہ گاہوں میں جنم دینے پر مجبور ہوگئیں ہیں۔
اسی وجہ سے ایک خاتون نے دارالحکومت کیف کے میٹرو سٹیشن میں اپنے بچے کو جنم دیا جس دوران شہر بم دھماکوں کی آواز سے گونچ رہا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 23 سالہ لڑکی جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اس نے پولیس افسران کی مدد سے جمعہ کی رات 8:30 بجے اپنی بیٹی کو جنم دیا۔
پولیس آفیسر مائکولا شلپاک نے بتایا کہ خاتون کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جبکہ ہسپتال تک رسائی کو ممکن بنایا۔
اس کے ساتھ ہی لوگانسک کے علاقے میں اسپتال کے تہہ خانے میں ایک بچے کو جنم دیا جبکہ دوسری جانب بمباری کی وجہ سے اسپتالوں اور طبی مراکز کو نقصان پہنچا تھا۔
یوکرین کی رکن پارلیمنٹ ایناستاسیا رادینا نے دوسری جنگ عظیم کے وقت لندن میں زیرِزمین جنم دینے والی خواتین کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے نیٹو پر زور دیا کہ وہ یوکرین پر نو فلائی زون نافذ کرے۔
خیال رہے کہ روسی فوجی کی جانب سے آپریشن 24 فروری کی صبح یوکرین کی سرزمین پر تمام سمتوں سے شروع کیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.