Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیس بک کے بعد یوٹیوب کا روسی چینلز پر اشتہارات کی کمائی بند کرنے کا فیصلہ

یوٹیوب نے روسی چینلز کے ساتھ ہی متعدد یوٹیوب چینلز کی مونیٹائزیشن بند کر دی ہے۔
شائع 28 فروری 2022 02:03pm
File Photo
File Photo

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد فیس کی طرح یوٹیوب نے بھی روسی میڈیا آؤٹ لیٹ (آرٹی) سمیت دیگر روسی چینلز پر وڈیو پر اشتہارات کے ذریعے کمائی جانے والی رقم بند کردی۔

پابندی کے حوالے سے یوٹیوب کا کہنا ہے کہ وہ غیر معمولی حالات کے پیش نظر روسی چینلز کے ساتھ ہی متعدد یوٹیوب چینلز کی مونیٹائزیشن بند کر رہے ہیں۔

اسی اثنا میں یوٹیوب کے ترجمان فرشاد شادلو نے اپنے بیان میں کہا کہ جن پر پابندی لگائی ان چینلز کی یوکرین میں ان تک رسائی حاصل نہیں جاسکے گی۔

اسی حوالے سے یوکرین کے وزیر میخائیلو فیدوروف کا بیان سامنے آیا ے جنہوں نے کہا کہ ہم نے روس 24، آر آئی ہے، ٹی اے ایس ایس ان تمام چینلز کو بلاک کرنے کی درخؤاست کی تھی۔

تاہم یوٹیوب انتظامیہ نے ان تمام چینلز کا نام لیے بغیر ہی ان پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس کے ساتھ ہی کئی صارفین یہ مطالنہ بھی کر رہے تھے روسی چینلز پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ وہ معلومات پھیلاتے ہیں جس کے ذریعے منافع نہیں کمایا جاسکے۔

اس قبل غیر ملک خبررساں ایجسنی رائٹرز نے بتایا کہ یوکرین پر حملے کے بعد ہی فیس بک کی جانب سے روسی میڈیا کی فیس بک کی تمام مونی ٹائیزئشن ختم کردی۔

فیس بک کی روسی مواد پر پابندی فیس بک نے شروعات میں سرکاری روسی میڈیا اداروں پرمواد شیئر کرنے پر جزوی پابندی عائد کی ہے۔

اس کے ساتھ نئی پابندیوں روسی نشریاتی ادارے اور حکومتی ادارے اور شخصیات تشدد سمیت جنگ کے متعلق کوئی معلومات شئیر نہیں کر پائیں گے۔

social media

Ukraine

russian troops

social media apps

Russia Attack