Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دعا ہے عمران خان کا آج کا خطاب آخری ہو، مریم اورنگزیب

وزیراعظم قوم سے خطاب کرکے قوم کا مزید وقت ہی ضائع کریں گے، جس شخص پہ عوام کو اعتماد نہیں رہا وہ کیا عوام کو اعتماد میں لیں گے، ترجمان مسلم لیگ(ن)
شائع 28 فروری 2022 11:49am

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے آج قوم سے خطاب کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ دعا ہے عمران خان کا آج کا خطاب آخری ہو۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب کرکے قوم کا مزید وقت ہی ضائع کریں گے، جس شخص پہ عوام کو اعتماد نہیں رہا وہ کیا عوام کو اعتماد میں لیں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ ممکن تونہیں لیکن شایدخطاب میں 14ممالک سے غیرقانونی فنڈنگ، آٹا، چینی ، بجلی، گیس اور دوائی کی چوریوں کا حساب دیں۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں ترجمان (ن )لیگ مریم اورنگزیب نے لکھاکہ قوم سے کئے اپنے جھوٹے وعدوں اور سیاسی مخالفین پہ لگائے جھوٹے الزامات پر معافی مانگیں؟ کیونکہ مہنگائی میں کمی، 50لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکری اور آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا کے اعلان تواب ممکن نہیں۔

مسلم لیگ (ن)کی ترجمان نے مزید کہا کہ دعاہےکہ یہ آخری خطاب ثابت ہوتاکہ مسلسل ذہنی اذیت ،مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات مل سکے۔

pm imran khan

اسلام آباد

Maryam Aurangzeb

spokeswomen