Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شریف اور زرداری خاندان کوپتہ ہے عدالت سے بھاگنے میں عافیت ہے، فواد چوہدری

ایک اور تاریخ ۔شہبازشریف کا مقدمہ اتنا کمزور ہے تو وہ عدالت سے بھاگ کیوں رہے ہیں؟روزانہ سماعت اور لائیو کوریج کی مخالفت کیوں کررہے ہیں؟، وفاقی وزیراطلاعات
شائع 28 فروری 2022 11:43am

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف اورزرداری خاندان کوپتہ ہے عدالت سے بھاگنے میں عافیت ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک اور تاریخ ۔شہبازشریف کا مقدمہ اتنا کمزور ہے تو وہ عدالت سے بھاگ کیوں رہے ہیں؟روزانہ سماعت اور لائیو کوریج کی مخالفت کیوں کررہے ہیں؟۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ شریف فیملی اور زرداری خاندان دونوں کو پتہ ہے عدالت سے بھاگنے میں ہی عافیت ہے۔

fawad chaudhry

Information Minister

اسلام آباد

Sharif Family