Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس یوکرین تنازع: وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم روس اوریوکرین تنازع کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کواعتماد میں لیں گے، فواد چوہدری
اپ ڈیٹ 28 فروری 2022 11:39am

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان روس یوکرین تنازع کے پیش نظر آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب شام میں سرکاری ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔

فواد چوہدری نےمزید کہا کہ وزیراعظم روس اوریوکرین تنازع کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کواعتماد میں لیں گے۔

خطاب سے قبل وزیراعظم عمران خان معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جس میں ملکی معاشی صورتحال اور ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا، معاشی ٹیم وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دے گی۔

pm imran khan

Information Minister

اسلام آباد

Fawad Chaudhary

Nation Address

Russia Ukraine