Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد پہنچ کر حکومت پر حملہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے حکومت مخالف لانگ مارچ کا آغاز ہو گیا۔
اپ ڈیٹ 27 فروری 2022 03:34pm
فوٹو:پی پی پی ٹوئٹر
فوٹو:پی پی پی ٹوئٹر
فوٹو:پی پی پی ٹوئٹر
فوٹو:پی پی پی ٹوئٹر

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یہ مارچ کٹھ پتلی حکومت کا خاتمہ کرے گا، اب حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر عمران کو گھر بھیجیں گے، اسلام آباد پہنچ کر حکومت پر حملہ کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے حکومت مخالف لانگ مارچ کا آغاز ہو گیا ۔

پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے۔ فوٹو: پی پی سوشل میڈیا
پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے۔ فوٹو: پی پی سوشل میڈیا

مزار قائد کے باہر لانگ مارچ کے آغاز پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عوامی مارچ حکومت کخلارف اعلان جنگ ہے اور ہمارا یہ سفر قائد اعظم کے شہر کراچی سے شروع ہو رہا ہے،کراچی منی پاکستان ہے جہاں ہر صوبے اور ہر زبان کے بولنے والے بستے ہیں، کراچی کے لوگ بڑی تعداد میں مزار قائد کے باہر جمع ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری محنت کی وجہ سے معیشت چلتی ہے ،وفاق کراچی ،سندھ ،بلوچستان ،پنچاب اور کے پی کے کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے اب کٹھ پتلی حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے، سلیکٹڈ نے آپ کے ووٹ اور جیب پر ڈاکہ مارا ہے جبکہ معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر عمران کو گھر بھیجیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نےمزید کہا کہ قائد اعظم نے وعدہ کیا تھا پاکستان ایک جمہوری ملک ہوگا ،عمران خان نے جمہوریت کا جنازہ نکالا ہے،ہم قائد عوام اور شہید بینظیر کے نامکمل مشن کو مکمل کرنے کیلئے نکلے ہیں اور ہم نہ صرف 1973 کے آئین کا تحفظ کریں گے بلکہ ہم ہر پاکستانی کے حقوق کا بھی تحفظ کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب بھی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ہوا ہے وہ پیپلز پارٹی دور میں ہوا ہے،عمران خان نے کہا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ کر یں گے لیکن3 سال میں عمران خان نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے،سلیکٹڈ حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمارا مارچ قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار سے شروع ہو رہا ہے،عمران خان نے ہر صوبے کے حقوق پر ڈاکے مارے ہیں جبکہ مراد علی شاہ اور حکومت سندھ کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں لیکن سندھ حکومت کم وسائل کے باوجود عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان کو بھگائیں گے اورعوامی حکومت آئے گی،پھرسارے صوبوں کو ان کا حق ملے گا لیکن جب تک یہ کٹھ پتلی ہے ترقی نہیں ہو سکتی،اب وقت آگیا ہے کہ ہم حکومت کخلاکف عدم اعتماد لے کر آئیں، حکومت کو ہٹانے کیلئے جمہوری راستہ اپنائیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب ہم نکلیں گے تو بنی گالہ سے چیخیں نکلیں گی اور اسلام آباد پہنچ کر حکومت پر حملہ کریں گے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے”گو سلیکٹڈ گو“کے نعرہ بھی لگوادیئے۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا آج قائد اعظم کے مزار سے نا اہل ناکارہ حکومت کو ختم کرنے نکلے ہیں بے حس حکومت کے خاتمے کلئےش تابوت میں یہ مارچ آخری کیل ہوگی۔

رضا ربانی نے بھی وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے یہ مزار قائد وہ جگہ ہے جہاں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایوب خان کخلامف علم بغاوت بلند کی تھی ،آج بلاول اسی جگہ سے عمران حکومت کلاواف علم بغاوت بلند کر رہا ہے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے تمام صوبوں میں موجود کارکنان کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنے اور مارچ میں شریک ہونے کی بھی ہدایت کی ۔

پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کے 38 نکاتی مطالبات جاری

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی )کےعوامی مارچ کے38نکاتی مطالبات جاری کردیئے گئے۔

اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ ہرسطح پرایماندارانہ اورآزادانہ انتخابات کرائےجائیں، 73کےآئین کے مطابق حکومت کانظم ونسق چلایاجائے، مقننہ،انتظامیہ،عدلیہ کےاختیارات کےاصولوں کی پاسداری کی جائے، تمام اداروں کےآئینی حدودکےمطابق اختیارات ہوں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ،کمیٹی سسٹم کااستحکام،پائیداری کی جائے، اعلی عدلیہ کے ججز کا تقرر 73 کے آئین کےتحت ہو، آزادالیکشن کمیشن کا قیام کیا جائے،قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے، ایک آزاد اورقابل احتساب عدلیہ کوممکن بنایاجائے۔

اعلامیے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ تمام مزدوروں کویونین سازی کا حق دیا جائے، طلبہ کو یونین سازی کا حق دیاجائے،آزادی اظہار کے حق کو یقینی بنایا جائے،میڈیا پر سینسر شپ کا خاتمہ کیا جائے، پیمرا کی آزادی کیلئےنئی قانون سازی کی جائے،سائبرکرائم قانون سے غیرمنصفانہ دفعات خاتم کی جائیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پبلک اداروں میں ڈیٹا کے تحفظ کیلئےقانون سازی کی جائے، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی توسیع، اصلاح کی جائے، خواتین،اقلیتوں کیلئے روزگارپالیسی مرتب کی جائے، خواتین پرتشدد کے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

pm imran khan

karachi

PPP

long march

Bilawal Bhutto Zardari