Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”ہمارے جانبازوں نے جس طرح پاکستانیوں کا سر فخر سے اونچا کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے“

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ...
شائع 27 فروری 2022 01:57pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج سے تین سال پہلے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا تاریخ معرکہ ہوا ، ہمارے جانبازوں نے جس طرح پاکستانیوں کا سر فخر سے اونچا کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے،خوش قسمت ہوں کہ اس تمام فیصلہ سازی کےمرحلےکاحصہ رہا۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 3سال مکمل ہونے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج سے 3سال پہلے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا تاریخ معرکہ وقوع پذیر ہوا، میں خوش قسمت ہوں اس تمام فیصلہ سازی کےمرحلےکاحصہ رہا،ہمارے جانبازوں نے جس طرح پاکستانیوں کا سر فخر سے اونچا کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ وزیر اعظم اور فوجی کمانڈ نے جس طرح قیادت دی وہ کہانی سننے سے تعلق رکھتی ہے ۔

Minister of Information

اسلام آباد

Operation Swift Retort

Fawad Chaudhary