Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شروتی ہاسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق بتایا کہ ان کا کورونا مثبت آگیا ہے۔
شائع 27 فروری 2022 02:33pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ٹھیک ہو رہی ہوں، جلد واپس آؤں گی۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق بتایا کہ ان کا کورونا مثبت آگیا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک نوٹ لکھا جس میں بتایا کہ تمام حفاظتی اقدامات کرنے کے باوجود بھی ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ " تمام حفاظتی اقدامات کے باوجود میرا کورونا مثبت آگیا ہے، لیکن میں ٹھیک ہو رہی ہوں اور بہت جلد واپس آؤں گی، آپ کا شکریہ اور جلد ہی اپنے پیاروں سے ملوں گی۔"

تاہم یہ پیغام دیکھ کر شروتی ہاسن کے مداحوں اور ساتھی ستاروں نے ان کی پوسٹ کے تبصروں کے سیکشن میں جا کر ان کے لیے جلد صحت یاب ہونے کے پیغامات شیئر کیے۔

شروتی ہاسن جو آخری بار ایمیزون پرائم ویڈیو سیریز، بیسٹ سیلر میں نظر آئی تھی جبکہ اگلی بار پربھاس کے ساتھ سالار میں نظر آئیں گی۔

فلم میں جگپتی باپو بھی ہیں اور اس کے پاس نندا موری بالکرشنا کی آنے والی فلم بھی جلد آئے گی۔

Bollywood