Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت سیکھ لے کہ پاکستان کی طرف ہر جارحانہ قدم کا جواب دیا جائےگا، دفترخارجہ

اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت 27فروری 2019 کی طرح...
شائع 27 فروری 2022 01:09pm

اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت 27فروری 2019 کی طرح کی مہم جوئی سے باز رہے ،بھارت سیکھ لے کہ پاکستان کی طرف ہر جارحانہ قدم کا جواب دیا جائے گا۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ (بالا کوٹ واقعے )کے 3سال مکمل ہونے پر ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری و سالمیت کے تحفظ کیلئے مکمل پرعزم ہے، ملک کی علاقائی حدود کے اندر فضائی حملہ بھارت کی غیردانشمندانہ سوچ تھی، پاکستان کے اندر سٹرائیک کرنا عالمی قوانین اور یو این چارٹر کی خلاف ورزی تھی، پاکستان کی افواج نے بھارت کو اس کا منہ توڑ جواب دیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں گھس آنے والے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرایا گیا، پکڑے گئے پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیا گیا، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، اپنے وطن کے دفاع کے ساتھ ساتھ تحمل کا بھی مظاہرہ کیا۔

پاکستان نے مودی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارت 27فروری 2019 کی طرح کی مہم جوئی سے باز رہے، بھارت سیکھ لے کہ پاکستان کی طرف ہر جارحانہ قدم کا جواب دیا جائے گا۔

foreign office

اسلام آباد

Operation Swift Retort

spokesperson

asim iftikhar