Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزارت اعظمیٰ کیلئے نواز لیگ امیدوار کی حمایت کریں گے: بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر...
شائع 26 فروری 2022 08:15pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن موجودہ حکومت کو ہٹانے میں کامیاب ہوتی ہے تو ان کی پارٹی وزارت اعظمیٰ کیلئے مسلم لیگ نواز کے امیدوار کی حمایت کرنے کو تیار ہے۔

کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں جس کے پاس بھی اکثریت ہے وہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ اگلا وزیر اعظم کون بنے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کے پاس واضح طور پر اکثریت ہے، پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں ان کیلئے وزیر اعظم کی نشست قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پی پی چیئرمین نے بڑے اسٹیک ہولڈر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس عہدے کیلئے اپنے امیدوار کا اعلان کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ماضی میں جو غلطیاں کر چکے ہیں ان کو نہ دہرانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

بلاول نے کہا کہ ان کی پارٹی نے حکومت کے خلاف "جمہوری حملہ" شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم بلاول نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان رضاکارانہ طور پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں تو پھر لانگ مارچ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

PPP

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari