Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان کا پیر کو قوم سے خطاب کا امکان

وزیراعظم کے خطاب کے معاملے پر معاشی ٹیم کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔
اپ ڈیٹ 27 فروری 2022 01:22pm
خطاب سے قبل معاشی ٹیم کے ہمراہ تمام صورتحال کا جائزہ لیں گے
خطاب سے قبل معاشی ٹیم کے ہمراہ تمام صورتحال کا جائزہ لیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا پیر کو قوم سے خطاب کا امکان ہے، جس میں قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان پیر کو قوم سے خطاب کریں گے، وہ عالمی مہنگائی کے ملکی معیشت پر اثرات سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم قوم سے خطاب میں عالمی منظر نامہ پر مؤقف سے قوم کو آگاہ کریں گے ۔

وزیراعظم کے خطاب کے معاملے پر معاشی ٹیم کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کل بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم معاشی ٹیم سے موجودہ صورتحال پر بریفنگ لیں گے۔

خطاب سے قبل معاشی ٹیم کے ہمراہ تمام صورتحال کا جائزہ لیں گےتاہم معاشی ٹیم سے مشاورت کے بعد خطاب کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Prime Minister

pm imrankhan

Imran Khan Today

Nation Address