Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کو دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے: اسد عمر

وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ نیا پاکستان کسی کے سامنے سرجھکانے کیلئے تیار نہیں
شائع 26 فروری 2022 07:42pm
File Photo
File Photo

وفاقی وزیر برائے منصوبابندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی دنیا بھر میں آج عزت ہورہی ہے، جب ڈومور کہا جاتا ہے کہ نئے پاکستان کا جواب "ایبسولیوٹلی ناٹ" ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نیا پاکستان کسی کے سامنے سرجھکانے کیلئے تیار نہیں، چاہے چین ہو یا روس سب پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایبسولیوٹلی ناٹ کہنے کے باوجود امریکا کہتا ہے پاکستان ہمارا اسٹریٹیجک پارٹنر ہے جبکہ پاکستان کسی سے دشمنی نہیں رکھنا چاہتا لیکن کسی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے اپوزیشن کوئی اور کام کریں اگر کوئی یہ سمجھے کہ ڈالر لیکر ملکی مفادات کو قربان کردیں گے تو یہ نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اب دوبارہ سے لانگ مارچ کی بات ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سردیوں میں بہت ساری بیماریاں آتی ہیں، سردیوں کی ایک بیماری آئی ہوئی ہے اسکا نام ہے پی ڈی ایم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز، شہباز، زرداری یا انکی اولادیں کیا بیمار ہوکر کھبی کسی پاکستان کے اسپتال میں گئی ہیں؟ ۔

اسد عمر نے کہا کہ 1 اگست 2023 تک عمران خان اس ملک کے وزیراعظم رہیں گے، 2023کے انتخابات میں بھی عمران خان کامیاب ہوں گے اور وزیراعظم بنیں گے۔

PTI governemt

asad umar

اسلام آباد

PTI Minister