Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی

فلم نے ریلیز کے پہلے روز باکس آفس پر 10 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کرلیا۔
شائع 26 فروری 2022 07:18pm
File Photo
File Photo

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز باکس آفس پر دھوم مچادی۔

عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ جس میں بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی نے ہدایت کاری کی ہے تاہم فلم نے ریلیز کے پہلے دن ہی باکس آفس پر خوب کمائی کی۔

عالیہ بھٹ کی اس فلم نے کورونا سے قبل ریلیز ہونے والی فلم ’’راضی‘‘ کا بھی ریکارڈ توڑد یا جبکہ اس میں بالی ووڈ اداکارہ نے گنگو بائی کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

فلم ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ گزشتہ روز یعنی جمعہ کو ریلیز کی گئی تھی۔

معروف فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم کی پہلے روز کی کمائی کے بارے میں ٹوئٹ میں کہا کہ کہ فلم نے ریلیز کے پہلے روز باکس آفس پر 10 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا کی وجہ سے بھارت میں سینما بند تھے جس وجہ سے توقع کی جارہی تھی کہ اداکارہ کی اس فلم کو ذیادہ پذیرائی نہیں ملے گی۔

اس کے علاوہ خیال کیا جارہا تھا فلم باکس آفس پر زیادہ کمال نہیں دیکھائی گی جبکہ 7 سے 8 کروڑ ہی کما سکے گی لیکن عالیہ بھٹ کی فلم نے دھوم مچادی اور ریلیز کے پہلے دن ہی ساڑھے 10 کروڑ کا بزنس کر لیا۔

میڈیا کے مطابق فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ نے عالیہ بھٹ کی کورونا سے قبل ریلیز ہونے والی فلم ’’راضی‘‘ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے جس نے ریلیز کے پہلے روز 7 کروڑ 53 لاکھ روپے کمائے تھے۔

Bollywood actress

Bollywood actor

Alia Bhatt