یوکرین میں پھنسے 70 پاکستانی طلبہ کو نکال لیا، پاکستانی سفارتخانہ
سفارتخانے کی انتظام کردہ ٹرانسپورٹیشن کے ذریعے انہیں پولش سرحد پر منتقل کیا جائے گا
یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے انخلا کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
پاکستانی سفارتخانہ یوکرین کے خارکیف شہر سے 70 طلبہ کو نکالنے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔
خارکیف شہر یوکرائن اور روسی افواج کے درمیان جنگ کے اہم میدانوں میں سے ایک ہے۔
سفارت خانے کا سہولت کاری ڈیسک لویو ریلوے اسٹیشن پر طلبہ کا استقبال کرے گا، جبکہ سہولت کاری ڈیسک لویو پر مزید 23 پاکستانی طلباء وصول کیے ہیں، یہ پاکستانی طلباء کیف سمیت یوکرائن کے مختلف شہروں سے آئے ہیں۔
سفارتخانے کی انتظام کردہ ٹرانسپورٹیشن کے ذریعے انہیں پولش سرحد پر منتقل کیا جائے گا جبکہ مزید 34 پاکستانی طالب علم کھارکیو سے لویو کے لئے جا رہے ہیں۔
MINISTRY OF FOREIGN AFFAIRS
مقبول ترین
Comments are closed on this story.