Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام...
شائع 26 فروری 2022 02:34pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کو اب اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ باسیوں سوچنے کا وقت آگیا ہے کیونکہ وہ 15 سال سے ایک حکومت اور کرپشن میں پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سندھ حکومت ان کے جلوس میں رکاوٹیں نہیں ڈالے گی، اور اگر ایسا ہوا تو پی ٹی آئی پنجاب کے کارکنان اس کا نوٹس لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب میں عوام سے رابطہ مہم چلانی چاہیے کیونکہ یہ ان کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول اپنا موقف عوام کے سامنے پیش کریں اور ہمیں بھی ایسا ہی کرنے دیں۔

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ (آج) 26 فروری کو شروع ہونے والا ہے۔

جبکہ سکھر میں جلسہ ہوگا، جس سے پی ٹی آئی رہنما خطاب کریں گے۔

سکھر میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے استقبال کی تیاریاں تقریباً مکمل ہیں۔

پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے لیے کنٹینر تیار کر لیا ہے۔

Shah Mehmood Qureshi

PPP

Haqooq i Sindh March