Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوکرین کے ایک جوڑے نے جنگی حالات میں شادی کرلی

جوڑے کی شادی پُر سکون ماحول کے بجائے جنگی ماحول میں ہوئی، جس میں فضائی حملوں کی گونج سنی گئیں۔
شائع 26 فروری 2022 03:01pm
انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک جوڑے نے روس کے حملے بعد حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یارینا اریوا اور اس کے ساتھی سویاتوسلاو فرسین نے مئی میں یوکرین کے دارالحکومت کیف کے ایک ریستوران کی چھت پر شادی کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن انہیں جلد ہی شادی کرنی پڑ گئی۔

جوڑے نے مئی میں شادی کرنےکا منصوبہ بنایا تھا لیکن انہوں نے اپنے منصوبے کوترک کرکے 2 روز میں شادی کرلی ۔

جوڑے کی شادی پُر سکون ماحول کے بجائے جنگی ماحول میں ہوئی، جس میں فضائی حملوں کی گونج سنی گئیں۔

اریوا اور فرسین نے اپنی شادی کی تاریخ کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن دونون ممالک کے درمیان تناؤ نے جوڑے کو جلد شادی کرنے پر مجبور کر دیا۔

اریوا کیف سٹی کونسل کی ایک نائب ہیں ، جبکہ مسٹر فرسین سافٹ ویئر انجینئر ہیں مگر دونوں اپنی شادی کی تصاویر میں غمگین نظر آئے۔

اریوا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ بہت خوفناک تھا جبکہ شادی آپ کی زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ ہوتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شادی کے دوران ہی ہمارے کانوں میں میوزک کے بجائے فضائی حملوں کی آوازیں آئیں۔

Ukraine

Marriage

Russia Attack