Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک انصاف کا پیپلزپارٹی کے خلاف گھوٹکی تا کراچی مارچ کا آغاز

وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کی تقدیر بدلنے کے لیے پرعزم ہے اور صوبے کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس کا ساتھ دیں۔
شائع 26 فروری 2022 01:47pm
وفاقی وزیر برائے بحری امور، سید علی حیدر زیدی 25 فروری 2022 کو ٹول پلازہ کراچی پر سندھ کے حقوق کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور، سید علی حیدر زیدی 25 فروری 2022 کو ٹول پلازہ کراچی پر سندھ کے حقوق کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: پاکستان تحریک انصاف (آج) "حقوق سندھ مارچ" کے عنوان سے گھوٹکی تا کراچی مارچ کا آغاز کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے گھوٹکی جاتے ہوئے سندھ یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کی، جہاں انہوں نے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کی تقدیر بدلنے کیلئے پرعزم ہے اور صوبے کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی یہ 'تیر' [پی پی پی کا انتخابی نشان] ٹوٹے گا، سندھ متحد ہو جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ 15 سالوں میں صرف دولت لوٹی ہے،انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے جبکہ صوبے کے ہر محکمے اور ادارے میں کرپشن عروج پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول ہاؤس سندھ میں تمام برائیوں کا ذمہ دار ہے، اور پیپلز پارٹی کو نہ صرف شکست ہوگی بلکہ اس سے لوٹی ہوئی دولت بھی برآمد ہوگی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ زمینوں پر قبضے کرنے والوں کی قیادت "بلاول ہاؤس میں بیٹھے ڈان" نے کی۔

اسی اثنا میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ سندھ کے عوام زرداری مافیا سے نجات کیلئے تحریک انصاف کے سندھ حقوق مارچ کیلئے باہر نکلیں تحریک انصاف واحد وفاقی جماعت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تحریک اور بانیان سندھ سے اٹھے تھے اور علاقائی جماعتوں کو مسترد کر کے وفاق کا ساتھ دیں، پاکستان کا ساتھ دیں ۔

long march

Asif Zardari

Zardari

Sindh CM

PTI Minister

Ali Haider Zaidi

Haqooq i Sindh March