Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس یوکرین تنازعہ: تیل کی قیتموں میں کمی

برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر کی سطح سے نیچے آگئی
شائع 26 فروری 2022 01:09pm
File Photo
File Photo

روس کی یوکرین پر حملے کے بعد تیل کی تیزی سے بڑھنے والی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

خام تیل اور گیس کی قیمت میں کمی کا رجحان نظر آرہا ہے، تاہم اب برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر کی سطح سے نیچے آگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کے تنازع کے بعد گزشتہ روز برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 100 ڈالز سے تجاوز کرکے 101.99 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی.

تاہم ابھی تیل کی قیمت میں 33 سینٹس کمی کے بعد قیمت 98.75 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

اسی اثنا میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی فی بیرل قیمت 30 سینٹس کمی کے بعد92.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ روس کے صدر کی جانب سے یوکرین پر حملے کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد یوکرین کے مختلف شہروں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی۔

جس کے بارے میں یہ خیال کیا جارہا تھا کہ جنگ عظیم دوئم کے بعد یورپ میں ہونے والی بڑی جنگ ہے۔

oil deal

ukraine war

russia visit