Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک لبیک کا ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف مظاہروں کا اعلان

23 مارچ کو کراچی میں مہنگائی کے خلاف پہلا احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔
شائع 25 فروری 2022 07:31pm
File Photo
File Photo

پاکستان میں حالیہ مہنگائی کی لہر کے خلاف تحریک لبیک پاکستان نے ملک کے بڑے شہروں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

تحریک لبیک کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس سعد حسین رضوی کی زیر صدارت ہوا جس میں آٰئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا کہ 23 مارچ کو کراچی میں مہنگائی کے خلاف پہلا احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔

جس کے بعد ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

protest

Inflation

TLP