بزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق
ڈاکٹر عبدالحئی بہاولپور کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیئر سیاست دان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ جنوبی پنجاب میں ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر تھے جبکہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پہلے چیئرمین رہے۔
ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے صاحبزادے چنگیز چھلگری نے بتایا کہ ان کے والد ڈاکٹر عبدالحئی بہاولپور کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
مرحوم کے بیٹے چنگیز چھلگری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی میت بہاولپور سے ان کے آبائی علاقے بھاگ کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔
ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ یکم فروری 1946 کو بلوچستان کے ضلع کیچ میں پیدا ہوئے تھے۔
Balochitan
مقبول ترین
Comments are closed on this story.