Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تاحیات نااہلی کامعاملہ: سپریم کورٹ بار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات چیلنج کردئیے

اسلام آباد:تاحیات نااہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ بار نے رجسٹرار...
شائع 25 فروری 2022 02:19pm

رپورٹ: احمد عدیل سرفراز

اسلام آباد:تاحیات نااہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ بار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات چیلنج کردئیے۔

سپریم کورٹ بارنے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کر دی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی نکتے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا، درخواست پر لگائے گئے اعتراضات بلا جواز ہیں۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اپیل میں یہ بھی کہنا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے حوالے سے سپریم کورٹ کے کئی فیصلے موجود ہیں، آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق سے تاحیات نااہلی ہو جاتی ہے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں ہے، عدالت کے اپنے فیصلے ہیں کہ آرٹیکل62 ون ایف کیلئے کورٹ آف لاء کا ڈکلیریشن ہونا چاہیئے۔

اپیل میں مزید کہا گیا کہ اعتراضات ختم کرکے آئینی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

اسلام آباد

Supreme Court Bar