اداکارہ ماورا حسین نے ایسکٹرا میریٹل ریپ کے متعلق کیا کہا؟
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنا ڈرامہ'قصہ مہربانوں کا' کا ایک کلپ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرشیئر کرتے ہوئے دورِ حاظر کی خاتون کی حالت زار پر روشنی ڈالی ہے جنہیں گھریلو تشددد کا سامنا ہے۔
قصہ مہربانو کا ایک منظر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا:" ایسکٹرا میریٹل ریپ ایک شرمناک اور توہین آمیز جرم ہے جس کا سامنا خواتین قدیم زمانے سےکر رہی ہیں، لیکن اسے اب بھی بڑے پیمانے پر ایک مجرمانہ جرم کے طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے اور عام طور پر عورت کی طرف سے نافرمانی کا لیبل لگایا جاتا ہے۔"
ڈرامہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے جس میں ماورا حسین اور اداکار احسن خان نےاداکاری کی ہے،ڈرامے میں دراصل ایسکٹرامیریٹل ریپ کی تصویر کشی کی گئی ہے۔
صنم تیری کسم کے اداکار احسن خان نے ایک انٹرویو میں بتایا : "قصہ مہربانو کا اس گھناؤنے فعل کے بارے میں بات چیت شروع کرنے کی ہماری عاجزانہ کوشش تھی،یہ پرفارم کرنا دل دہلا دینے والا تھا لیکن جو ردعمل ہمیں ملا ہے اس پر میرا دل بھر گیا ہے۔"
قصہ مہربانو کا میں زاویار نعمان، مشال خان، محمد احمد، خوشحال خان بھی اداکاری کر رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.