Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان آئندہ ماہ ای پاسپورٹ جاری کرے گا

پاکستان کی سکیورٹی دستاویز (الیکٹرانک پاسپورٹ) کے اجراء کا تاریخی آغاز جائے گا۔
شائع 25 فروری 2022 01:30pm
File Photo
File Photo

اسلام آباد: پاکستان آئندہ ماہ سے ان ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا جو ای پاسپورٹ جاری کرتے ہیں ۔

جنگ اخبار کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے بعد پاکستان کی سکیورٹی دستاویز (الیکٹرانک پاسپورٹ) کے اجراء کا تاریخی آغاز کریں گے جسے قومی دستاویز کا درجہ دیا جائے گا۔

اسی اثنا میں پاکستان کا قومی ادارہ نادرا سمیت ڈائریکٹریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس پاکستان کو اس شعبے میں بھارت پر سبقت حاصل ہوجائے گی۔

اس کے علاوہ 23 سال کے وقفے کے بعد کسی پاکستانی وزیر اعظم کا روس کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ تھا۔

جس کے بعد اسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تجدید کیلئے ایک تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

pm imran khan

Tech 2022

russia visit