Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 61 پیسے کا اضافہ، 177روپے کا ہوگیا

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 61پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، ...
شائع 25 فروری 2022 12:31pm

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 61پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 177 روپے کا ہوگیا۔

ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے، آج بھی انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 61 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 177 روپے پر پہنچ گئی۔

اقصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور بڑھتی درآمدات کی وجہ سے ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے، جنوری میں توازن ادائیگی کا خسارہ 2ارب 55کروڑ ڈالر رہا۔

جبکہ رواں مالی سال 7ماہ کے دوران خسارے کی مالیت 11ارب 57کروڑ ڈالر رہی،جولائی 2021سے جنوری 2022تک درآمدی بل 46ارب 47کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

karachi

interbank