صحافی محسن بیگ کی ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت منظور
اسلام آباد کی مقامی عدالت نےصحافی محسن بیگ کی ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ وقارحسین گوندل نے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ اسلام آباد میں محسن بیگ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔
وکیل صفائی نے عدالت میں بتایا کہ محسن بیگ کیخلاف تھانہ مارگلہ نے ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔
وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمے میں لگی دفعہ قابل ضمانت جرم ہے لہذا محسن بیگ کی ضمانت منظور کی جائے۔
اس پر عدالت نے محسن بیگ کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور محسن بیگ کو 30ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں محسن بیگ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کیا تھا، اس موقع پر ہونے والی فائرنگ سے ایف آئی اے کا ایک اہلکار زخمی بھی ہو گیا تھا۔
محسن بیگ کی گرفتاری وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر پر عمل میں آئی تھی۔
Comments are closed on this story.