Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

امریکا نے NBP کی نیویارک برانچ پر ساڑھے 5کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کردیا

واشنگٹن :امریکا نے نیشنل بینک آف پاکستان (NBP) کی نیویارک برانچ پر...
شائع 25 فروری 2022 10:05am

واشنگٹن :امریکا نے نیشنل بینک آف پاکستان (NBP) کی نیویارک برانچ پر ساڑھے 5کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کردیا، امریکی اداروں کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ ضوابط کی خلاف ورزیوں اور احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے جرمانہ لگایا گیا۔

امریکی حکام نے انسدادمنی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی اور احکامات پر عملدرآمد میں ناکامی پر نیشنل بینک کی نیویارک برانچ پرساڑھے 5 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔

فیڈرل ریزرو بورڈ نے انسداد منی لانڈرنگ کی خلاف ورزیوں پر بینک پر 2کروڑ 4لاکھ ڈالر جرمانے کا اعلان کیا جبکہ نیویارک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز نے ہدایات کے باوجود عمل درآمد میں ناکامی پر ساڑھے 3کروڑ ڈالر جرمانہ کیا ۔

فیڈرل ریزرو بورڈ کا کہنا ہے کہ نیشنل بینک کو اپنے انسداد منی لانڈرنگ پروگرام کوبہتر بنانے کے ساتھ تنظیم نو کی ضرورت ہے۔

نیویارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف فنانشنل سروسز نے ٹویٹ کی کہ نیشنل بینک نیویارک برانچ نے ساڑھے 3کروڑ ڈالر جرمانے پر اتفاق کیا ہے۔

fine

Washington

America