Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ماسکو: وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات

وزارت خارجہ کے مطابق کہ دونوں رہنما توانائی کے تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام شعبوں کا جائزہ لیں گے۔
شائع 24 فروری 2022 06:44pm
Photo: @appcsocialmedia
Photo: @appcsocialmedia

ماسکو: وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات جاری ہے، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ون آن ون ملاقات ماسکو میں جاری ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنما توانائی کے تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔

ان کے درمیان اسلامو فوبیا اور افغانستان کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔

دونوں رہنما اقتصادی اور توانائی کے تعاون بالخصوص پاکستان گیس اسٹریم پراجیکٹ سمیت دو طرفہ تعلقات کی تمام صفوں کا جائزہ لیں گے۔

اے پی پی کی خبر کے مطابق علاقائی صورتحال بشمول یوکرائن کے ابھرتے ہوئے بحران پر بھی بات چیت ہوگی۔

23 سال کے وقفے کے بعد کسی پاکستانی وزیر اعظم کا روس کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہے اور اسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تجدید کے لیے ایک تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سے پہلے آج وزیر اعظم نے ماسکو میں دوسری جنگ عظیم میں روسی ہلاکتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گمنام فوجی کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

Russian President

pm imrankhan

ukraine war