ملک میں سونے کی قیمت میں اچانک اضافہ
ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت 2915 روپے اضافے ایک لاکھ 11 ہزار 711 روپے ہوگیا ہے۔
لاہور: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت آسمان کو چھونے لگی۔
یوکرین پر روس کے حملے کے اثرات عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی محسوس کیے گئے۔
تاہم بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 77 ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا اور نئی قیمت 1972 روپے ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم 3400 روپے بڑھ گئی۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 2915 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 711 روپے ہوگیا ہے۔
gold price pakistan
gold hike
gold price karachi
ukraine war
مقبول ترین
Comments are closed on this story.