Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بالی وڈ میں بطور رائٹر انٹری کے لیے تیار

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ویب سیریز کے ساتھ فیچر فلمیں بنائیں گے
شائع 24 فروری 2022 05:26pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان جلد ہی شوبز میں بطور رائٹر و فلم ساز انٹری دیں گے۔

گزشتہ برس منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد آریان خان کئی دنوں تک نہ صرف انڈین میڈیا بلکہ دوسرے ممالک میں بھی شہ سرخیوں پر چھائے رہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق انڈین سپر اسٹار کے بیٹے جلد ہی ایک ویب سیریز کے ساتھ فیچر فلمیں بنائیں گے۔

پنک ولاویب کے مطابق آریان خان سب سے پہلے ’ایمازون پرائم‘ کی ویب سیریز جبکہ ان کے والد شاہ رخ کی فلم پروڈکشن کمپنی ’ریڈ چلی‘ پر کام کررہے ہیں۔ آریان خان کی ایک سیریز ایسے کرداروں پر مبنی ہے جو ذندگی کے مشکل اور کھٹن حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

مختلف انٹرویوز میں شاہ رخ خان یہ بات واضح کر چکے ہیں کہ ان کے بیٹے کو اداکاری سے زیادہ فلم ساز بننے میں دلچسپی ہے۔

کنگ خان کی بیٹی سہانا خان شوبز میں پہلے ہی انٹری دے چکی ہیں۔

سہانا خان جلد ہی زویا اختر کی ویب سیریز میں اداکاری کا آغاز کریں گی جبکہ کہا جارہا کہ وہ اپنے بھائی آریاں خان کی ویب سیریز اور فلم میں بھی اداکارہ کے طور پر نظر آئیں گی۔

Bollywood actor

Shahrukh Khan

Aryan khan