Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے ٹوئٹ پر کیا طنزیہ جواب دیا؟

مریم اورنگزیب لاہور کے ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھیں۔
شائع 24 فروری 2022 12:05pm
مریم اورنگ زیب نے مسلم لیگ ن کے انتخابی نعرے کا حوالہ دیتے ہوئے یہ کیپشن تحریر کیا ہے۔ فائل فوٹو۔
مریم اورنگ زیب نے مسلم لیگ ن کے انتخابی نعرے کا حوالہ دیتے ہوئے یہ کیپشن تحریر کیا ہے۔ فائل فوٹو۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی ٹوئٹ پر طنزیہ جواب دیا۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن لکھا: "لاہور کے ایک ریسٹورنٹ میں کافی کا آرڈر دیا اور یہ خوبصورت سرپرائز ملا! شیر آگیا۔"

جس پرشہباز گل نے طنزیہ ردِعمل کا اظہار کیا اور کہا :"یہ جھاگ سے بنا شیر ہے جو جلد ہی تحلیل ہو جائے گا"۔

شہباز گل نے مزید لکھا کہ اس سے جھاگ سے بنی چیزوں کو زیادہ سنجیدگی سے نہ لیں،جیسے ہی آپ کافی پر پھونک ماریں گی شیر بکری میں بدل جائے گا"۔

واضح رہے کہ مریم اورنگ زیب نے مسلم لیگ ن کے انتخابی نعرے کا حوالہ دیتے ہوئے یہ کیپشن تحریر کیا ہے۔

Shahbaz Gil

ٹویٹر

Maryam Aurangzeb