Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس 48 گھنٹوں میں یوکرین پر بڑا حملہ کرسکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس

واشنگٹن :امریکی انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ روس 48 گھنٹوں میں یوکرین...
شائع 24 فروری 2022 09:21am

واشنگٹن :امریکی انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ روس 48 گھنٹوں میں یوکرین پر بڑا حملہ کرسکتا ہے،پہلے سائبر اٹیکس پھر فضائی اور زمینی حملے ہوں گے۔

امریکی انٹیلی جنس نے آئندہ 48 گھنٹے میں یوکرین پر روس کے بڑے حملے کی اطلاع دے دی۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے انٹیلی جنس جائزہ کے ذریعے یوکرین کے صدر کو حملے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین پر بڑے حملے سے قبل سائبر اٹیک ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین پر روس اس حملے میں کروز میزائل، فضائی اور زمینی حملے کرے گا۔

امریکی جریدے کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایاگیا کہ روس مشرق اور شمال دونوں ہی اطراف سے یوکرین پر حملہ آور ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روس نے اسی تناظر میں آج سے یوکرین پر جاسوس پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔

Washington

Ukraine

Russia Attack