Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

روس کا یوکرین میں فوجی آپریشن کرنے کا اعلان

ماسکو: روس نے یوکرین میں فوجی آپریشن کرنے کا اعلان کر دیا۔...
شائع 24 فروری 2022 09:17am

ماسکو: روس نے یوکرین میں فوجی آپریشن کرنے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روس یوکرین تنازعہ مزید شدت اختیار کر گیا، روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین کے علاقے ڈونباس میں فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روسی صدر نے یوکرائن کی فوج سے ہتھیارڈالنے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ بیرونی مداخلت ہوئی تو اس کا جواب دیں گے۔

صدر ولادی میرپیوٹن نے کہا کہ روس کو یوکرین کی جانب سے لاحق خطرات کے باعث یوکرین میں فوجی کارروائی کی جائے گی ہم یوکرین پرقبضہ نہیں کرنا چاہتے۔

ادھر یوکرین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے پوٹن پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین پر فوجی حملے سے باز رہیں ۔

یوکرین کے صدر کا کہنا تھا کہ ولادی میرپیوٹن نے مذاکرات کی دعوت کا جواب نہیں دیا۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا روس کو جوابدہ ٹھہرائے گی، روسی کے حملے کے نتیجے میں جو بھی جانی نقصان ہوگا یا انسانی بحران ہوگا اس کا ذمہ دار صرف اور صرف روسی صدر ہوگا۔

attack

mascow

viladimir putin

Ukrain