Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن...
شائع 23 فروری 2022 08:53pm

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کے کیمپ اور ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے، مارے جانے والوں میں دہشت گردوں کا اہم کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد تربت اور پسنی کے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے، دہشت گردوں نے آپریشن کے دوران بھاگنے کی کوشش میں اندھا دھند فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کی گئی، یہ ہتھیار سیکیورٹی فورسز پرحملوں میں استعمال ہونے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہیں گے، بلوچستان میں امن وترقی کا عمل ثبوتاژ ہونے نہیں دیں گے۔

ISPR

security forces

operation

terrorist killed

rawalpndi