Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کا اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے آئندہ چند سال میں آئی ٹی کی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک بڑھانے کے اپنے وژن پر زور دیا۔
شائع 23 فروری 2022 06:15pm

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا اعلان کردیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آئی ٹی کے شعبے سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر وزیراعظم نے ملک میں آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے تاریخی پیکج کی منظوری دی۔

پیکج کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 50 نئے کاروباریوں کو سالانہ 1ارب روپے مالیت کی سیڈ فنڈنگ ​​فراہم کرنے کے لیے پاکستان ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے.

وزیراعظم نےکہا کہ ہم آئی ٹی کےشعبےمیں سرمایہ کاری کو فروغ دینےکے لیےپاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بیورو کےساتھ رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں اورفری لانسرز کےلیےٹیکس ہالیڈےاور 100فیصدFOREX RETENTION کا اعلان کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے آئندہ چند سال میں آئی ٹی کی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک بڑھانے کے اپنے وژن پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے آئی ٹی انڈسٹری کو کاروبار کرنے میں آسانی اور عالمی سطح پر دستیاب بہترین مراعات فراہم کر کے اسے آگے بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

pm imran khan

imran khan

PTI govt

IT sector