Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان نوڈیرو رینٹل ریفرنس میں بری

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، شاہد رفیع اور طاہر بشارت چیمہ کیخلاف نیب کا نوڈیرو پاور پلانٹ ریفرنس خارج کردیا
شائع 23 فروری 2022 01:50pm

رپورٹ: آصف نوید

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان نوڈیرو رینٹل ریفرنس میں بری ہوگئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، شاہد رفیع اور طاہر بشارت چیمہ کیخلاف نیب کا نوڈیرو پاور پلانٹ ریفرنس خارج کردیا اور عدالت نے ریفرنس پر تمام کارروائی ختم کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ریفرنس خارج کردیا۔

ریفرنس میں مجموعی طور پر 10 ملزمان نامزد کئے گئے تھے، جس میں سے 2 ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے تھے اور ایک ملزم انتقال کرگیا تھا۔

accountability court

اسلام آباد

PPP

Raja Parvez Ashraf