Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 10 ملین تک پہنچ گئی

انسٹاگرام پر ایمن خان نے وڈیو شیئر کی جس انہوں نے اپنے فالوورز سے اظہار تشکر کیا۔
شائع 23 فروری 2022 01:05pm
ایمن خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 10 ملین تک پہنچ گئی۔
ایمن خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 10 ملین تک پہنچ گئی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ایمن خان اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 10 ملین سے تجاوز کر لی ہے جس کی وڈیو انہوں نے سوشل میڈٰیا پر شیئر کی۔

انسٹاگرام پر ایمن خان نے وڈیو شیئر کی جس انہوں نے اپنے فالوورز سے اظہار تشکر کیا۔

پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے پوسٹ کا عنوان دیا کہ "بے پناہ محبت کے لیے آپ سب کا بہت بہت شکریہ!"۔

جیسے ہی اس کی ویڈیو انسٹاگرام پر آئی ان کی بہن اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے دیگر شخصایت نے بشمول حرا مانی نے 23 سالہ اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دریں اثنا ان کی ساتھی فنکاروں عائزہ خان نے حال ہی میں پلیٹ فارم پر اپنا اکاونٹ کی تصدیق ہونے کی نشاندہی کی کہ ان کو انسٹاگرام کی جانب سے بلیو ٹک دے دیا ہے۔

Lollywood

lollywood actor

showbiz stars