Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: سابق اولمپیئن عبدالوحید خان انتقال کر گئے

عبدالوحید خان بلڈ پریشر کے مریض تھے۔
شائع 21 فروری 2022 12:57pm
وحید خان پہلے پاکستانی تھے جنہوں نے روم اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا، انہوں نے پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر کے طور پر خدمات انجام دیں۔فائل فوٹو۔
وحید خان پہلے پاکستانی تھے جنہوں نے روم اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا، انہوں نے پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر کے طور پر خدمات انجام دیں۔فائل فوٹو۔

لاہور: سابق اولمپیئن عبدالوحید خان 85 برس کی عمر میں آج انتقال کر گئے، وہ بلڈ پریشر کے مریض تھے۔

عبدالوحید خان 30 نومبر 1936 کو راج پور، مدھیہ پردیش میں پیدا ہوئے ،فیصل وحید نے میڈیا ذرائع کو بتایا کہ وہ اپنے والد کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لےگئے لیکن ان کے والد نے اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ دیا تھا۔

وحید خان پہلے پاکستانی تھے جنہوں نے روم اولمپکس میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا تھا، انہوں نے پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

عبدالوحید خان جکارتہ اولمپکس میں گولڈ میڈلسٹ بھی تھے۔

Pakistani

Olympian

ہاکی