Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر عارف علوی نے پی ای سی اے، الیکشن ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

صدر مملکت عارف علوی نے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ PECA 2016...
شائع 20 فروری 2022 08:26pm
Photo: File
Photo: File

صدر مملکت عارف علوی نے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ PECA 2016 اور الیکشنز ایکٹ 2017 میں تبدیلیاں کرتے ہوئے دو آرڈیننس پر دستخط کیے۔

کابینہ کی منظوری کے بعد صدر نے دونوں قوانین پر دستخط کیے۔

الیکٹرانک کرائمز ایکٹ میں تبدیلیاں الیکٹرانک کرائمز (ترمیمی) آرڈیننس 2022 کے تحت کی گئی ہیں۔

آرڈیننس کے تحت کسی بھی کمپنی، ایسوسی ایشن، ادارہ، تنظیم، اتھارٹی، یا کسی اور کو شامل کرنے کے لیے "شخص" کی تعریف کو وسیع کر دیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے مطابق جو بھی شخص کسی شخص کی "شناخت" پر حملہ کرنے کا مرتکب پایا گیا اسے اب تین سال کی بجائے پانچ سال کی سزا سنائی جائے گی۔

پی ای سی اے کے تحت کیسز کی نگرانی ہائی کورٹ کرے گی، جبکہ ٹرائل کورٹ کو چھ ماہ کے اندر کیس کو ختم کرنا ہوگا۔

آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ "عدالت کسی بھی زیر التواء مقدمے کی ماہانہ پیش رفت کی رپورٹ متعلقہ ہائی کورٹ کو پیش کرے گی اور عدالت کی جانب سے مقدمے کو تیزی سے ختم کرنے میں ناکامی کی وجوہات بتائے گی۔"

آرڈیننس ہائی کورٹ کو کسی مقدمے کی "تازہ ٹائم لائنز" جاری کرنے کا بھی اختیار دیتا ہے۔

آرڈیننس ہائی کورٹس کو یہ اختیار بھی دیتا ہے کہ وہ وفاقی یا صوبائی حکومت کے افسران کو اس معاملے میں پیش آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے طلب کرسکتا ہے۔

cabinet

President

Arif Alvi

Bill