Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

صحافی محسن بیگ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

صحافی محسن بیگ کیخلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا ہے۔
شائع 20 فروری 2022 03:17pm

اسلام آباد پولیس نے گرفتار صحافی محسن بیگ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا، ان پر بغیر لائسنس پستول رکھنے کا مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا۔

صحافی محسن بیگ کیخلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ دورانِ تفتیش محسن بیگ نے بتایا ہے کہ جس پستول سے فائرنگ کی وہ گھر میں ہے، جس پر ملزم کے ہمراہ اس کے گھر جا کر 30 بور کا پستول برآمد کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ برآمد ہونے والے پستول کے میگزین میں 2 گولیاں بھی موجود تھیں۔

درج ایف آئی آر کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم اس 30 بور کے پستول کا لائسنس یا اس کی اجازت کا ثبوت پیش نہیں کر سکا۔

اسلام آباد

FIR

police

journalist

Mohsin Baig