Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان : ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 50 روپے تک اضافہ کر دیا

کوئٹہ: پٹرول کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے بعد بلوچستان کے...
شائع 20 فروری 2022 03:09pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کوئٹہ: پٹرول کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے بعد بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 سے 50 روپے تک اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر سٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بس مالکان ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حالیہ پٹرول قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے منگل کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا تھا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک کی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 03 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا ہے۔

نوٹفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10.08 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔

بلوچستان

Oil prices

Petrol