ماضی کے حکمرانوں کو غریب کیلئے چھت کا خیال نہیں آیا، فرخ حبیب
جھنگ: وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کو غریب کیلئے چھت کا خیال نہیں آیا۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے جھنگ پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ پریس کلب تاریخی پریس کلب ہے اور یہاں ڈیجیٹل اسٹوڈیو بنائیں گے۔ پنجاب حکومت بھی صحافیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کرے گی۔
فرخ حبیب نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اور ہم میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں اس لیے صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون بنا رہے ہیں اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
وفاقی وزیر فرخ حبیب نے مزید کہا کہ حکومت لوگوں کو گھر بنانے کیلئے 40 ارب روپے سے زائد تقسیم کر چکی ہے اور 130 ارب روپے گھروں کیلئے منظور ہو چکے ہیں، آگاہی پھیلانے کے حوالے سے صحافیوں کا کردار اہم ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کیلئے بلا سود قرضہ دیا جائے گا، عمران خان نے ہر خاندان کی جیب میں سالانہ 10 ارب روپے ڈال دیئے ہیں۔
ماضی کے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کو غریب کیلئے چھت کا خیال نہیں آیا لیکن ہم منصوبوں میں براہ راست عوام کو فائدہ دیں گے۔
Comments are closed on this story.