Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملائیشیا : خاتون وزیر کا مردوں کو ضدی بیویوں کی پٹائی کا مشورہ

خاتون وزیر نے کہا بیویاں سمجھانے پر اپنے رویے سے باز نہ آئیں تو پہلے انہیں 3 روز کے لیے چھوڑ دیں۔
شائع 19 فروری 2022 05:49pm
خاتون وزیر۔ فوٹو: فائل
خاتون وزیر۔ فوٹو: فائل

ملائیشیا کی ایک خاتون وزیر نے مردوں کو انوکھا مشوری دیا ہے کہ وہ اپنی ضدی بیویوں کی پٹائی لگا دیں۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئےملائیشیا کی خاتون وزیر برائے خانگی امور و سماجی امور سیتی زیلا محمد یوسف نے مردوں کو مشورہ دیا کہ اپنی ضدی بیویوں کی پٹائی لگائیں۔

وزیر برائے خانگی امور کا کہنا تھا کہ اگر بیویاں بات چیت کے ذریعے سمجھانے پر اپنے رویے سے باز نہ آئیں تو پہلے انہیں 3 روز کیلئے چھوڑ دیں۔

ملائیشیا کی خاتون وزیر نے مزید کہا کہ اگر پھر بھی بیوی اپنی ضد پر اڑی رہے تو مرد سختی کیلئے اپنی بیوی پر ہاتھ اٹھا سکتا ہے۔

Malaysia

Women