Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندر پار مقیم...
شائع 18 فروری 2022 03:53pm

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے وفد نے ملاقات کی جس میں چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن دبئی ڈاکٹر ضیاء الحسن، صدر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی ڈاکٹر فیصل اکرام اور ممتاز مسلم نے شرکت کی۔

ملاقات میں دبئی میں مقیم پاکستانیوں کی اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاری میں دلچسپی پر گفتگو کی گئی۔

شرکاء نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو انتخابات میں رائے دہی کے حق کی فراہمی بلکہ رقوم کی منتقلی کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت کے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، حکومت سمندر پار پاکستانیوں کی ملک میں سرمایہ کاری اور ان کے تحفظ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی بی آر ٹی منصوبے کو گولڈ اسٹینڈرڈ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی منصوبے کو گولڈ اسٹینڈرڈ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ٹیکنیکل اسٹینڈرڈ کمیٹی نے بی آر ٹی کو 100 میں سے 97 پوائنٹس دیئے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی کو عالمی سطح کی معیاری سروس قرار دیا گیا، بی آر ٹی نے پبلک ٹرانسپورٹ شعبے میں انقلاب برپا کر دیا، بی آر ٹی سروس پر 71 ملین افراد سفر کرچکے ہیں، ڈھائی لاکھ افراد روزانہ بی آر ٹی پر سفر کرتے ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشہ روز وزیراعظم پورٹل کی چھتری تلے تعلیمی وظائف کی شکایات کیلئے مکمل طور پر ایک الگ پورٹل متعارف کروایا، یہ طلبہ کی شکایات کے بر وقت اور مربوط حل کو یقینی بنائےگا، رواں مالی سال کے دوران ملک بھر میں 2.6 ملین کے اسکالرشپس مستحق طلبا کو دیئے جائیں گے، قابل طلبہ و طالبات کو 28.3 ارب روپے کے وظائف دیے جائیں گے۔

pm imran khan

overseas Pakistanis

اسلام آباد

ٹویٹر

social media