Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ایس ایل 2022: وسیم اکرم نے وائرل ہونے والی ویڈیو پر کیا وضاحت دی؟

وسیم نے اس بات کی نشاندہی کہ وہ صارفین کا ایسا ردِعمل دیکھ کر حیران ہیں۔
شائع 18 فروری 2022 01:24pm
ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر  صارفین کی جانب سے ردعمل حاصل کیا ہے۔فائل فوٹو۔
ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر صارفین کی جانب سے ردعمل حاصل کیا ہے۔فائل فوٹو۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 : پاکستان کے سابق باؤلر اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل پر اپنی بات کی وضاحت کردی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کراچی بمقابلہ ملتان سلطانز میچ کے دوران باؤنڈری لائن پر وسیم اکرم کراچکی کنگز کے کپتان کو ڈانٹ رہے ہیں۔

تاہم وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے اور بابر کے درمیان ہونے والی گفتگو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا :"یہ صرف بولرز کے بارے میں گفتگو تھی۔"

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا:"میں نے بابر سے پوچھا کہ کیا ہمارے بولرز بالکل بھی یاکرز دینے کے قابل نہیں تھے۔"

دریں اثناوائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر صارفین کی جانب سے ردعمل حاصل کیا جس میں خاص طور پر بابر اعظم کی حمایت اور فرنچائز کیلئے کھلاڑیوں کے خراب انتخاب پر وسیم اکرم پر تنقید کی گئی تھی۔

تنقید کا جواب دیتے ہوئے وسیم اکرم نے اس بات کی نشاندہی کی کہ انہوں نے بابر سے صرف بولرز کے بارے میں بات کی تھی اور وہ اس پر ایسا ردِعمل دیکھ کر حیران ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک شاندار لڑکا ہے اور اس نے اپنی پوری کوشش کی ہے۔

سابق کرکٹر راشد لطیف بابر بھی بابر اعظم کی حمایت کی اور ٹوئٹ کیا کہہ وہ فکر نہ کریں اور اپنا سر اونچا رکھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، کھیلے گئے تمام 8 میچ ہارنے کے بعد ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔

babar azam

ٹویٹر

Wasim Akrm

PSL7